لاہور( پبلک نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ استعفے دئیے بغیر ہی لانگ مارچ کیا جائے اور عید الفطر کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کو رضامند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے، عید الفطر کے بعد پیپلزپارٹی کو استعفوں پر راضی کیاجائےگا، اس سے قبل فیصلہ کیا گیا کہ 26مارچ کو مریم نواز شریف کی نیب پیشی کے موقع پر احتجاج کو کم از کم دس دن کے لانگ مارچ میں تبدیل کیا جائے گا لیکن اب پی ڈی ایم کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ لانگ مارچ اگر دھرنے کے بغیر ہوا تو وہ موثر نہیں ہو گالیکن پی ڈی ایم کے کچھ اتحادی سے اس اتفاق نہیں کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی نے استعفے نہ دئیے تو پی ڈی ایم بھی استعفے نہیں دے گی ٗ پی ڈی ایم حکومت گرانے کیلئے طویل احتجاج کی حکمت عملی پر غور کر رہی ہے اور وہ طریقے سوچے جا رہے ہیں جن کی مدد سے احتجاج ٗ لانگ مارچ طویل مدت کا ہو سکے اور حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے پر رضا مند کیا جائے۔