اسلام آباد: حکومت کا اپوزیشن کے اراکین توڑنے کا دعوی غلط نکلا، اپوزیشن 3 کے علاوہ اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی میں لے آئی ، حکومت اور اس کے اتحادیوں کے 75 سے زائد اراکین اجلاس سے غیر حاضر تھے. قومی اسمبلی اجلاس میں ن لیگ کے تمام 84 اراکین ایوان میں آئے۔پیپلزپارٹی کے 56 میں سے 55 اراکین موجود تھے ان کا ایک رکن جام کریم بیرون ملک ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کے 15 سے 14 اراکین ایوان میں آئے۔ اے این پی اور بی این پی کے تمام اراکین موجود تھے. 2 آزاد اراکین میں سے ایک موجود تھا کیونکہ ایک آزاد رکن علی وزیر جیل میں ہیں. اپوزیشن کے 162 مجموعی اراکین میں سے 159 اراکین ایوان میں موجود تھے. واضح رہے کہ تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کے اراکین کی تعداد 179 ہے ، اس میں سے 75 اراکین غیر حاضر تھے، کئی وفاقی وزراء بھی نہ آئے. تحریک انصاف کے 63 اراکین اجلاس میں موجود نہیں تھے. حکومتی اتحادی ایم کیو ایم کے 7 میں سے 2 اراکین نے شرکت کی جبکہ مسلم لیگ ق کے تمام 5 اراکین غیر حاضر تھے. بلوچستان عوامی پارٹی کے 5 میں سے 3 غیر حاضر تھے. عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید بھی ایوان میں موجود نہیں تھے. وفاقی وزراءشفقت محمود ، مراد سعید سمیت کئی حکومتی اراکین غیر حاضر تھے.