فیس بک کے بانی تیسری بیٹی کے باپ بن گئے

فیس بک کے بانی تیسری بیٹی کے باپ بن گئے
سان فرانسسکو : ’ فیس بک‘ کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریسلا چان نے ننھی مہمان کی آمد کی خبر دی ہے ۔انہوں نے اپنی تیسری بیٹی کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئرکی ہے ۔ مارک زکربرگ نے بچی کا نام بتاتے ہوئے اسے ’رحمت‘ قرار دیا ہے ۔
اس سے قبل پچھلے برس ستمبر میں جوڑے نے ننھے مہمان کی آمد کی انسٹا گرام پر اطلاع بھی دی تھی ۔
خیال رہے کہ مارک زکربرگ اور ڈاکٹر پریسلا چان 2012ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔ ان کی 2 دیگر بیٹیوں کی عمریں 5 اور 7 سال کے درمیان ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔