پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز   کی عالمی بندش

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز   کی عالمی بندش

ویب ڈیسک : پاکستان سمیت دنیا بھر میں  ہزاروں صارفین کو  میٹا کمپنی کی ویب سائٹ فیس بک اور انسٹا گرام  اور موبائل ایپلی کیشن  پر بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کی بندش سے متعلق ویب سائٹ downdetectorکا کہنا ہے کہ  انسٹاگرام تک رسائی کے دوران صارفین کو مسائل کا سامنا کرنے کی 18,000 سے زیادہ رپورٹس ہیں۔

فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں موجود صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Downdetector کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام دنیا بھر میں ہزاروں صارفین کے لیے کام نہیں کر رہے ہیں۔ 

آؤٹیج ٹریکنگ ویب سائٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 18,000 سے زائد صارفین کو انسٹاگرام تک رسائی کے دوران مسائل کا سامنا کرنا پڑا- ان میں سے 59٪ کو ایپ تک رسائی کے دوران مسائل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 34٪ کو سرور کنکشن کے مسائل تھے اور 7٪ کو اس میں لاگ ان کرنے میں مسائل تھے۔

 Downdetector صارفین سمیت متعدد ذرائع سے اسٹیٹس رپورٹس کو اکٹھا کرکے  سائٹ کے بند ہونے کی وجوہات کا پتہ لگاتا ہے۔ 

انٹرنیٹ مانیٹرنگ گروپ NetBlocks نے X (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں نوٹ کیا کہ دو سماجی ویب سائٹس اس وقت 'بین الاقوامی بندش' کا سامنا کر رہی ہیں۔

"انسٹاگرام اور فیس بک سمیت میٹا پلیٹ فارمز اس وقت بین الاقوامی بندش کا سامنا کر رہے ہیں؛ یہ واقعہ ملکی سطح پر انٹرنیٹ کی رکاوٹوں یا سائٹس  کو فلٹر کرنے سے متعلق نہیں ہے" نیٹ بلاکس نے کہا۔

اس سے قبل پاکستان میں 17 فروری سے بند ایکس سروسز بھی تاحال بحال نہیں ہو سکیں، پی ٹی اے کا ایکس سروسز کی بندش پر تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا، صارفین ایکس کی سروسز وی پی این سے استعمال کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News