گیس مہنگی ہو گی یا نہیں،فیصلہ آج

گیس مہنگی ہو گی یا نہیں،فیصلہ آج
کیپشن: گیس مہنگی ہو گی یا نہیں،فیصلہ آج

پبلک نیوز: عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاریاں،سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ مانگ لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست کی سماعت جاری ہے،اضافے کی صورت میں گیس کی فی یونٹ قیمت 4445 روپے تک پہنچ جائے گی،اپٹما اور دیگر صنعتوں کے نمائندے سماعت میں شریک ہیں،ایپٹما کے سیکرٹری جنرل آن لائن شرکت کریں گے۔اوگرا کے فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اگلی سماعت 27 مارچ کو پشاور میں ہو گی۔

ایک سال میں گیس کی قیمت میں 600فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے،جس صارف کا گیس کا بل پہلے 100 روپے تھا اب 600 روپے ہو چکا ہے،اب جس کا بل 600 روپے ہے وہ 1500 روپے ہو جائے گا۔
لاہور چیمبر اور اپٹما نے گیس ٹیرف میں مزید اضافے کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سماعت کے دوران اس کی شدید مخالفت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 4 ہزار 489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے، گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد تک مزید اضافہ ہو گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ایک سال میں گیس کی قیمت میں 600 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب عوام نے گیس کی نئی تجویز کردہ قیمتوں کو بڑے پیمانے پر مسترد کرتے ہوئے اسے غریبوں اور نچلے متوسط اور متوسط طبقے کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے جو پہلے ہی ملک میں بدترین مہنگائی سے نبرد آزما ہیں۔