(ویب ڈیسک ) نیپرا کی جانب سے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔