سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست
کیپشن: سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست

ویب ڈیسک: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست کے مطابق فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ فروری کے دوران 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اس درخواست کی سماعت 31 مارچ کو کرے گی، جبکہ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

Watch Live Public News