ویب ڈیسک: سونا خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی کردی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2312 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔