عثمان بزدار کے9 قریبی رشتے دار اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

عثمان بزدار کے9 قریبی رشتے دار اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے
کیپشن: عثمان بزدار کے9 قریبی رشتے دار اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

پبلک نیوز: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے قریبی رشتہ داروں پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کے ویجیلنس ونگ نے ایک بار پھر سے انکوائری فائلیں کھول لیں۔ 

تفصیلا ت کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے قریبی رشتہ داروں پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے  کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کے ویجیلنس ونگ نے ایک بار پھر سے انکوائری فائلیں کھول لیں۔

ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے فیصل آباد کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے عثمان بزدار کے 9 قریبی رشتہ داروں کی جائیدادوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے عثمان بزدار دور حکومت میں مختلف منصوبوں میں مداخلت کرکے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔

Watch Live Public News