9 مئی جلاؤ گھیراؤ، سرکار املاک پر حملوں کے مقدمات، شیریں مزاری کی ضمانت منظور

9 مئی جلاؤ گھیراؤ، سرکار املاک پر حملوں کے مقدمات، شیریں مزاری کی ضمانت منظور

(ویب ڈیسک )   راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک پر حملوں کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے شیریں مزاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے 9 مئی کے 14 مقدمات میں شیریں مزاری کی ضمانت منظور کرلی، سابق وفاقی وزیر کی ضمانت ذاتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

Watch Live Public News