(ویب ڈیسک ) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ایچی سن میں فیس معافی کا معاملہ مختلف انداز سے پیش کیا جا رہا ہے۔ احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی ایچی سن کالج میں نہ پڑھنے کے باعث معاف کی گئی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر احد چیمہ اور انکی اہلیہ اسلام آباد شفٹ ہو گئے تھےاور بچوں نے ایچی سن کالج میں تعلیمی سرگرمیاں چھوڑ دیں تھیں، ایچی سن کالج میں تعلیم نہ لینے اور اسلام آباد شفٹ ہونےکے باوجود جو فیس کا نوٹس ملااسکو معاف کیا گیا، ان بچوں کے علاوہ بھی کسی طالب علم کے سکول چھوڑنے کے بعد فیس نا لینے کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ایچی سن کالج کے پرنسپل تھامسن نے گذشتہ سال ہی استعفی دے دیا تھا ، ہماری درخواست پر وہ اگست 2024تک عہدے پر کام کر رہے تھے، نئے پرنسپل ایچی سن کالج کےلیے سرچ کمیٹی پہلے سے نئی تعیناتی کے قریب پہنچ چکی ہے ، سرچ کمیٹی میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سمیت بڑے معتبر نام ہیں۔