(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو قبلہ درست کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ڈور پھرنے سے ہلاکت کا واقعہ تاخیر سے رپورٹ کرنے پر مریم نواز نے برہمی کا اظہار کیا۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو قبلہ درست کرنے کے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے پتنگ بازی اور فروخت کے حوالہ سے سخت حکمت عملی اپنانے کی ہدایت بھی کردی۔ مریم نواز نے انسانی فلاح کے منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
فیصل آباد دورے کے موقع پر مریم نواز نے ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونیوالے آصف کے اہلیخانہ سے اظہار تعزیت کیا ، مریم نواز کے ہمراہ، نواز شریف ، مریم اورنگزیب اور آئی جی پنجاب موجود تھے۔