پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس نے مخالفین پر بجلیاں گرا دیں، ویڈیو دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس نے مخالفین پر بجلیاں گرا دیں، ویڈیو دیکھیں
کیپشن: Hafiz Farhat Abbas
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحافظ فرحت عباس نے ایوان میں ایسا شعر پڑھا کے شور شرابا شروع ہوگیا، پی ٹی آئی رہنماوں اور مخالفین نے ایک دوسرے پر خوب سخت جملے کسے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس نے ایوان میں ایسا شعر ’جب کمینے عروج پاتے ہیں اپنی اوقات بھول جاتے ہیں ، جس پر  ایوان میں شور مچ گیا،   سپیکر کی جانب سے متعدد بار ہاوس کا احترام رکھنے کا کہا گیا مگر پی ٹی آئی اور مخالفین کی جانب سےمسلسل خلل ڈالا گیا۔

 حافظ فرحت نے کہا کہ کچھ لوگوں نے کوشش کی تقریر نہ کروں لیکن تکلیف ہوگی تقریر کم رکھوں گا تاکہ تکلیف کم ہو،میں نے کسی کا نام نہیں شعر پڑھا ہے،میں نے وزیر خزانہ کی تقریر نہیں سنی کیونکہ میرے پروڈکشن آرڈر نہیں نکالے گئے۔

پونے دو سو ارب روپے امن و امان پولیس کےلئے مختص کیا اس پولیس کےلئے اپوزیشن کا دبانا اور جھوٹے مقدمات بنایا ہے، مجھے جی پی او چوک سے پولیس نے اٹھایا سیف سٹی اتھارٹی کی ویڈیو عدالت میں تین دن پیش نہ کی گئی،میرے اوپر ایک پولیس اہلکار کو دبوچنے اور ہوائی فائرنگ کا الزام لگایا۔

پولیس ریفارمز کی ضرورت ہے یہ وقت گزر جائے گا مگر تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی، جیل میں تھا وہاں سی ایس پی آفیسر سے ملاقات ہوئی اس کا قصور یہ ہے کہ رائے ونڈ میں احمد رشید بھٹی نے گھس کر ن لیگ کو شکست دی۔

حافظ فرحت نے مزید کہا کہ خالد گجر کا قصور یہ ہے جاتی امراء چوک پر ڈیرہ ہے اس ڈیرہ کا خوف ہے، الیکشن لڑنا ہے تو لڑیں پولیس کے زور پر لڑ رہے ہیں، ن لیگ سیاسی جنازہ ہے اس کو نظام نے برداشت نہیں کرنا ہے، میں تو بات نہ کرتا اگر ثانیہ عاشق بات نہ کرتیں۔

لیگی ایک ایم پی کی گاڑی کو روکا جاتا تو پولیس والے سرعام معافی منگوائی جاتی ہے تو دوسری طرف ہمارے اوپر سیون اے ٹی اے لگایا جاتا ہے،اس لیڈر کا پیرو کار ہوں جس  لیڈر کی کلچ پلیٹیں خراب نہیں ہوئیں،میرا لیڈر50 روپے کے اسٹامپ پیپر سے باہر نہیں بھاگا،میرا لیڈر جب گرا تو شوکت خانم سے علاج کروایا وہ تو چھوٹی سرجری کے لئےباہر چلے جاتے ہیں۔