(ویب ڈیسک ) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما شبیر گجر کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ۔
انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا ۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کو پولیس پارٹی پر حملہ اور فائرنگ کے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ۔۔ ملزم کی جانب سے سلیم لادی ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء پیش ہوئے۔
عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ۔
شبیر گجر کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا، پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ستوکتلہ تھانہ کی حدود ولینشیا ٹاؤن میں پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ، شبیر گجر اور دیگر نے ناکہ پر کھڑی پولیس پارٹی پر گاڑیاں چڑھا دی، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ شبیر گجر نے پولیس سے ایس ایم جی رائفل چھین لی۔
ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ ستوکتلہ میں ملزم کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا ، شبیر گجر دو بار ایم پی اے منتخب ہوا پی ٹی آئی کی وجہ سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وکیل سے استدعا کی کہ ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔