یواین سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور

یواین سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور

(ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد منظور کرلی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی صورتحال پر   اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ قرارداد کا مسودہ منظور کرلیا گیا۔

15 میں سے  14   ممالک نے ملک کے غیر مستقل ارکان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کی حمایت کی۔ امریکا کی جانب سے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا گیا۔

جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل کے 10رکن ممالک نے پیش کی، قرارداد پیش کرنے والوں میں الجزائر،جاپان،جنوبی کوریا,سوئٹزرلینڈ،مالٹا،ایکواڈور غزہ جنگ بندی کی قرارداد پیش کرنے والوں میں شامل ہیں۔

الجزائر کے سفیر نے قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔سلامی کونسل میں  الجزائر کے نمائندے نے قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل  آخرکار بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ذمہ دار بنیادی ادارے کے طور پر اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کونسل کے تمام اراکین کا ان کی لچک اور تعمیری انداز کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس نے آج ہمیں اس طویل انتظار کے بعد قرارداد کو اپنانے کی اجازت دی۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل نے ابھی غزہ کے بارے میں ایک طویل انتظار کے بعد   قرارداد کی منظوری دی ہے، جس میں فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس قرارداد پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ  ناکامی ناقابل معافی ہوگی۔