گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

 گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: rain in punjab
سورس: web desk

ویب ڈیسک: سردی کی تقریباً چھٹی ہوچکی ہے اور سورج نے بھی اپنے تیور دکھانا شروع کردیے ہیں، رمضان المبارک میں بارشوں کا گذشتہ سال کی طرح اسپیل تو نہیں آیا مگر ملک کے بیشتر حصوں میں بارش ضرور ہوئی ہے، محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

  تفصیلات کے مطابق  آج رات شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش کاامکان  ہےجبکہ اسلام آباد  ، پنجاب اور سندھ  میں  موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، آئندہ روز کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا   کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم خشک  تاہم رات کے وقت  ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان ،کرم، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اورمانسہرہ میں چند مقا مات پر تیز ہوااور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ، تاہم رات کے اوقات میں ڈیرہ غازی خان، ملتان، لیہ، بھکر اور بہاولپور میں آندھی کیساتھ ساتھ جھکڑ آنے کا امکان ہے جبکہ بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے شہر کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں چند مقا مات پر تیز ہوااور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں چند مقا ما ت پر تیز ہوااور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔