راستوں کی بندش سے شادی کٹھائی میں پڑ گئی، دولہا پریشان

راستوں کی بندش سے شادی کٹھائی میں پڑ گئی، دولہا پریشان
پتوکی میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں ایک شہری کی شادی کٹھائی میں پڑ گئی۔ تاہم دولہا نے ہمت نہ ہارنے کا عزم کیا اور بارات لے کر روانہ ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق پتوکی میں شہری کی شادی راستے بند ہونے کی وجہ سے کھٹائی میں پڑ گئی۔ دولہے میاں راستے بند ہونے کے باوجود بارات لے کر روانہ ہو گئے۔ شہری کی بارات پتوکی سے گوجرانوالہ جانا تھی۔ دولہے میاں کا پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پسند کی شادی ہے، بڑی مشکل سے والدین کو منایا، مگر حکومت نے روڈ بلاک کر دیے۔ دولہا کا کہنا تھا کہ سسرالیوں نے تمام انتظامات مکمل کئے ہیں، اگر بارات لے کر نہ پہنچا تو ان کا کھانا ضائع ہو جائے گا۔ بارات میں شامل خواتین اور بچے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔