نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ بجلی صارفین کیلئے بری خبر، ایک ماہ کیلئے فی یونٹ قیمت میں 80پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ۔ مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین اضافی ادائیگ یاں مئی کے بلوں میں کریں گے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔