وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارت کی طرف سے کشمیر پر جھوٹے پراپیگینڈے اور مقبوضہ وادی میں حالیہ G-20 اجلاس بلا کر دنیا کو غلط ثاثر دینے کی مزموم کوشش کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے اقدام کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ کے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی سے بھرپور خطاب کی بھی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے، بھارت کی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ ثابت کرنے کی مزموم کوششیں کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گی، ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔