کہیں دھوپ کہیں بارش،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کہیں دھوپ کہیں بارش،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کیپشن: کہیں دھوپ کہیں بارش،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ  اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم رہے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  خیبرپختونخواکے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا, درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان  ہے جبکہ  چترال،  دیراور   کوہستان میں   تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ  پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہنے کا امکان  ہےاور  دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں   موسم  شدیدگرم ر ہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم  شدیدگرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، بالائی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان  میں مطلع  جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  چند مقامات پر تیز ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سبی کا کم سے کم  درجہ حرات 38 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  موہن جوداڑو،کا کم سے کم درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ  زیادہ سے زیادہ 48 ڈگری سیٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور لاڑکانہ کا کم سے کم درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ  زیادہ سے زیادہ 47 ڈگری سیٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ  نواب شاہ ،کا کم سے کم درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ  زیادہ سے زیادہ 48 ڈگری سیٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ  ٹھٹہ کا کم سے کم درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ  زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری سیٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ  سکھر کا کم سے کم درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ  زیادہ سے زیادہ 48 ڈگری سیٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News