کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا ویڈیو پیغام

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا ویڈیو پیغام
کیپشن: Video message of Mashaal Malik, wife of Kashmiri Hurriyat leader Yasin Malik

ویب ڈیسک: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ 

پبلک نیوز کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا ہے کہ آج سے ٹھیک دو سال قبل ہندوستان کی کینگرو کورٹ نے یاسین ملک کو یکطرفہ طور پر عمر قید سزا سنائی تھی۔

اس فیصلے کے ایک سال بعد ہندوستان حکومت کی این آئی اے نے عمر قید کو پھانسی میں تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی۔ ایک اور سال گزر گیا میں اقوام متحدہ سے پوچھتی ہوں اور کتنے حقوق صلب کیے جائیں گے۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا اور ہندوستان سے کہتی ہوں کہ کوئی قانون فیملی کو ملنے سے نہیں روک سکتا۔ 10 سال ہوگئے۔ ہمیں بچھڑے ہوئے، ہم یاسین ملک کو دیکھنے کے لیے ترس رہے ہیں۔ میری بیٹی 12 سال کی ہو گئی جب وہ میری گود میں تھی تب اس نے اپنے والد کو دیکھا تھا۔

میں اقوام متحدہ سے اپیل کرتی ہوں کہ ہمیں محفوظ داخلے کے لیے گارنٹی دی جائے۔ ہندوستان کی سرکار سے کہتی ہوں کہ ہمیں یاسین ملک سے ملاقات تک رسائی دی جائے۔

پاکستان کی موجودہ حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ہماری فیملی کی یاسین ملک سے ملاقات کروائے۔ ہمیں اجازت دی جائے کہ ہم یاسین ملک سے ملاقات کرسکیں۔

Watch Live Public News