آڈیولیک کیس:علی امین گنڈاپورپر فردجرم کب عائدہوگی؟تاریخ سامنے آگئی

آڈیولیک کیس:علی امین گنڈاپورپر فردجرم کب عائدہوگی؟تاریخ سامنے آگئی
کیپشن: علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ملتوی

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 6جون تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔شریک ملزم اسد خان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔

علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم اسد خان پر فرد جرم کیلئے 6 جون کی تاریخ مقرر کر دی ۔

Watch Live Public News