ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے وزیراعظم ہاؤس میں طویل ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیر اعظم سے طویل ملاقات ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی اجلاس سے قبل ہوئی۔
ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملک کی قومی و داخلی سلامتی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری منصوبوں اور غیر ملکی حکام کی سیکیورٹی سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔