الحمدللہ! اچھے دن آرہے ہیں،10 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر مریم نواز کا ردعمل

الحمدللہ! اچھے دن آرہے ہیں،10 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر مریم نواز کا ردعمل
کیپشن: Alhamdulillah! Good days are coming, Maryam Nawaz's reaction on 10 billion dollar investment

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یواےای کی جانب سے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے بیان پر خیرمقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے اچھے دن آ رہے ہیں۔ 

10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت اور مثبت معاشی اشاریے پاکستان کے لیے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔

وزیراعلیٰ آفس سے جاری بیان کے مطابق مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈز قائم کر رہی ہے۔ سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا مثبت رحجان خوش آئند ہے۔ روٹی سمیت دیگر اشیا کے نرخ میں مزید کمی ہوگی۔ مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔

Watch Live Public News