ویڈیو؛ اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا 

ویڈیو؛ اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا 
کیپشن: firing on zainab jamil
سورس: instagram

(ویب ڈیسک) ڈیفنس میں ماڈل و اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کا واقعہ میں اہم پیشرفت ہوئی، زینب جمیل  نے قاتل کے بارے بتاتے کہا اُن پر حملہ شوہر نے کرایا ہے مجھے قتل کرانے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق قاتلانہ حملے میں بچ جانے والی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زینب جمیل کا موقف بھی سامنے آیا ہے، زینب جمیل نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ، شوہر گزشتہ دو ماہ سے دھمکیاں دے رہا تھا ، میں دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائی،مجھے لگا کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ وہ ہسپتال سے ویڈیو ریکارڈ کررہی ہیں، دوبارہ دھمکیاں مل رہی ہیں ،ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ، پولیس مجھے سکیورٹی فراہم کرے ,زینب نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے لکھا ’ میری مدد کی جائے میڈیا کو مجھ تک پہنچنے دیا جائے، اس کے ساتھ ہیش ٹیگ میں آئی جی پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اقرارالحسن اور دیگر نیوز چینل کو  اپنا میسج فاروڈ کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ چند روز قبل لاہورکے علاقے ڈیفنس میں سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، اداکارہ ڈیفنس بی کے علاقہ فیز فائیو  میں سیلون کی مالکن بھی ہیں،حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو  بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے.

  زینب جمیل کی گاڑی بیوٹی سلون کے سامنے جیسے ہی رکی دو حملہ آور گاڑی کے قریب آئے اور  گاڑی کا دروازہ کھولتے زینب پراندھا دھند فائرنگ کردی, دونوں حملہ آوروں نے کالے رنگ کے کپڑے اور چہرے پرماسک لگارکھے تھے۔

Watch Live Public News