مفتاح اسماعیل نواز شریف سمیت لیگی رہنماوں کیخلاف بول پڑے

مفتاح اسماعیل نواز شریف سمیت لیگی رہنماوں کیخلاف بول پڑے
کیپشن: mufta ismail's statement
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا پاکستان میں 20سال وہی سرمایہ کاری آئی جسے پاکستان میں فروخت ہونا ہوتا ہے،مانیٹری وفسکل حالات درست ہوئے بغیر کوئی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کریگا، کرپشن اگر صفر ہوجائے تب بھی پاکستان امیر نہیں ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق حبیب پبلک المنائی ایسوسی ایشن کے ڈائیلاگ سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کسی ملک نے ایسی انویسٹمنٹ نہیں جس سے مصنوعات تیار کرکے برآمدات ہوئی ہوں،کوئی معاشی پالیسی ایسی نہیں جو پاکستان کو ترقی دے سکے،کوئی کاروبار دوستوں سے قرض لیکر نہیں چلایا جاسکتا ہے ،کاروبار کو صرف بینک سے قرض لیکر چلانا ممکن ہے۔
پاکستان میں 10سال عمر کے 78فیصد بچے دو جملے نہیں پڑھ سکتے،بانی پی ٹی آئی میں جمہوری جذبہ نہیں، وہ صرف دوبارہ گود لینا چاہتا ہے،میاں صاحب نے کہا پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھے گی،ڈار صاحب کو وزیر بننے کا شوق تھا،آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا اسد عمر کی غلطی تھی، شہباز شریف کچھ بھی نہ بول سکے۔
قیمت نہ بڑھا کر 110 ارب کا خرچ کیا، پوری سول حکومت 40 ارب میں چلتی ہے، سرمایہ کاری آسان کردیں وہ آئے گی،آرمی کا شکر گذار ہوں انکی وجہ سے ہم شام جیسے نہیں ہیں،کسی کو نہ کہنا پڑے گا، نواز شریف کو بھی نہ کہنا تھا،اگر میاں صاحب 9تاریخ کو کہتے کہ میں ہار گیا تو وہ ان کی جیت ہوتی۔

 مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب سود کی ادائیگیوں کے لئے بھی قرضے لیے جائیں تو قرض ختم نہیں ہوسکتے،نئے کرنسی نوٹ چھاپ رہے ہیں جس سے مہنگائی بڑھ رہی ہے ، غربت روکنے کے لئے بجٹ خسارہ روکنا ہوگا جس کے لئے این ایف سی میں صوبوں کا حصہ کم کرنا ہوگا،مشرف کے لوکل گورنمنٹ سسٹم کو پیپلزپارٹی،  ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ختم کیا۔
پاکستان کے کسی بھی تھانے میں 15منٹ گزاریں پاکستان کی حکمرانی نظر آجاتی ہے،ہماری پارٹی کی سوچ ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کو بدلیں، ٹیکس آمدنی کا 62فیصد صوبوں کو جاتا ہے، 9کروڑ لوگ غربت میں چلے گئے ہیں،بجٹ خسارہ کو حل کرنے کے لئے این ایف سی ایوارڈ کو بدلنا ضروری ہے۔

  مفتاح اسماعل نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ عوامی خدمات فراہمی کا ذریعہ ہے،کوئی بکا ہوا نہیں سب محب وطن ہے۔ سوچ مختلف ہے،پرائیوٹائزیشن کرنا ضروری ہے۔

Watch Live Public News