یہ بات ذہن میں رہے کہ احمد نورانی ان دنوں امریکا میں ہیں۔ انہوں نے ہی گذشتہ دنوں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ والی خبر بریک کی تھی جس نے پاکستانی سیاست میں بھونچال پیدا کر دیا ہے۔ثاقب نثار کی اڈیو لیک کی خبر دینے والے صحافی احمد نورانی کی اہلیہ پر نامعلوم افراد کا حملہ ۔۔۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم گرفتار نہ ہوئے #SaqibNisarLeakes pic.twitter.com/jnVJjXlxHK
— Irfan Malik (@irfanmalikC42) November 25, 2021
پبلک نیوز: لاہور کے علاقہ غازی آبادمیں مقامی اخبار کی سینئرخاتون صحافی اور سینئر صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سےحملہ کرکے ونڈ سکرین توڑ دی۔ عنبرین فاطمہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنی کار پر نکلیں تو 2نامعلوم افراد نے تعاقب شروع کر دیا۔کار جیسے ہی ایک تنگ گلی میں پہنچی تو دونوں نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ۔ عنبرین فاطمہ نے کار دوڑا دی ،جس پر نامعلوم افراد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ نمبر 2231/2021 درج کرلیا۔ عنبرین فاطمہ کا کہنا کہ انکی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، اسکے باوجود مجھ پر اور میری فیملی پر جان لیوا حملہ ہوا، جو قابل مذمت ہے۔