ویب ڈیسک: اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانزک میں میاں ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت ہوگئی ہے، جلد فرانزک رپورٹ منظر عام پر لا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو اور راناشمیم کے بیان حلفی کے معاملہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ میاں ثاقب نثار کی آڈیو کا فرانزک کرا لیا گیا ، فرانزک میں آڈیو جعلی ثابت ہوگئی۔
اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ آڈیو کا فرانزک پاکستان کے صحافی اور انگلینڈ کے صحافی نے پاکستان اور انگلینڈ میں کرایا، فرانزک کمپنی نے تصدیق کر دی ہے کہ آڈیو جعلی ہے، جلد فرانزک رپورٹ منظر عام پر لا رہے ہیں۔
رانا شمیم کے بیان حلفی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نوٹری پبلک نے رانا شمیم کا بیان حلفی کی تصدیق کی کہ جعلی بیان حلفی بنوایا گیا، ایک شخص نے گورنر ہاؤس لاہور کے مالک ہونے کا دعویٰ کیا، نوٹری پبلک نے اس بیان حلفی کی بھی تصدیق کر دی۔
بریکنگ نیوز کچھ صحافیوں نے جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا برطانیہ میں فارینزک کروایا ہے، کسی ڈیپ فیک آڈیو نامی سافٹ ویئر سے بنایا گیا وہ آڈیو کلپ جعلی ثابت ہوا ہے۔ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کا انکشاف رانا شمیم کے حلف نامے کی تصدیق نوٹری پبلک نے نوازشریف کے گھر جا کر کی@AzharSiddique pic.twitter.com/iFDufezSlR
— Nadeem Zaidi (@_NadeemZaidi) November 25, 2021
اظہر صدیق نے کہا کہ رانا شمیم کے بیان کی تصدیق چارلی گتھری نےکی، نوٹری پبلک نے گورنر ہاؤس کی ملکیت کی بھی تصدیق کر دی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ نوٹری پبلک نے انکشاف کیا اس کو لندن میں حسین نواز کے دفتر لےکر جایاگیا ،حسین نواز کا ملازم وقار اسے لے کر گیا جہاں رانا شمیم موجودتھے ، حسین نواز کے دفتر میں رانا شمیم کا بیان حلفی بنا کر تصدیق کی گئی۔
اظہرصدیق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جلد فرانزک رپورٹ اور دیگر دستاویزات سامنے لارہے ہیں، مریم نواز کو چیلنج ہے کہ وہ آڈیو لے کر عدالت جائیں۔