پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اہم اعلان کردیا

پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اہم اعلان کردیا
لاہور ( پبلک نیوز) ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیٹرول پمپس کی بندش کا معاملہ۔ ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان۔ سیکرٹری اطلاعات ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال مذاکرات کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر مزید بھروسہ مزاق ہوگا۔ ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی بندش مارجن میں اضافے تک جاری رہے گی۔ حکومت کی جانب سے سمری ارسال کرنے کا وعدہ 3 نومبر کو کیا گیا تھا۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے 17 نومبر تک کا حکومت کو وقت دیا گیا۔ نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی جاری رکھنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے۔ ایسوسی ایشن میں شامل تمام پیٹرول پمپس پر تیل کی بندش ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزارت توانائی و پٹرولیم کا کہنا ہے کہ ماضی میں ڈیلرز کے مارجن 20 پیسے کے حساب سے بڑھتے رہے، اس بار 99 پیسے بڑھانے کی درخواست کی گئی، اس اضافے سے ڈیلرز کاماضی کانقصان بھی پورا ہوجائے گا۔ ایک بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی و پٹرولیم عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں، ملک کی بڑی او ایم سیز بند پٹرول پمپ کھلوانے کے لئے کوشاں ہیں، ان بڑی کمپنیوں کے اپنےپٹرول پمپ کھلےہوئےہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔