یکم جولائی سے پیٹرول 8 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

یکم جولائی سے پیٹرول 8 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
کیپشن: Petrol is likely to be expensive by Rs 8 per liter from July 1

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ 86.80 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 82۔21 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔  

ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم جولائی سے پیٹرول 8 روپے فی لیٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریبا 10 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے تک کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آئندہ مالی سال میں حکومت وقفے وقفے سے پیٹرولیم لیوی عائد کرے گی۔

Watch Live Public News