یکم جولائی سے فی لیٹر پیٹرول کتنے روپے میں ملنے کا امکان؟ بڑی خبر آگئی

یکم جولائی سے فی لیٹر پیٹرول کتنے روپے میں ملنے کا امکان؟ بڑی خبر آگئی
کیپشن: What will be the new price of petrol?
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) یکم جولائی سے آئندہ مالی سال کا بجٹ نافذ العمل ہونے جا رہا ہے اور اسی دن ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ بجٹ کے بعد حکومت کی طرف سے 31جون کو پہلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے گی، بجٹ میں حکومت کی طرف سے پیٹرولیم لیوی میں 20سے 80روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 258.16روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 267.89 روپے فی لیٹر ہے، اگر بجٹ میں دی گئی پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی تجویز یکم جولائی سے نافذ العمل ہوتی ہے تو ان قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

 امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر لیوی میں 20روپے اضافہ کیا جائے گا اور بتدریج اسے 80روپے تک لے جایا جائے گا،حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کی اضافہ کیا جا سکتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں چار مرتبہ کمی کے بعد اب حکومت کی جانب سے اضافے کا امکان ہے۔

اگر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافے ہوا تو قیمت بڑھ کر 265.16 روپے ہوجائے گی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277.89 ہوجائے گی۔

Watch Live Public News