ویبڈیسک: پاکستان کے وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت میں کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد کشمیر میں جو جشن منایا گیا وہ مودی اینڈ کمپنی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہئے.
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےپیغام میں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جس طرح مسلمانوں کو ایک بار پھر مودی کے چمچوں نے ذہنی اورجسمانی اذیت کا نشانہ بنایا اس کی مذمت کرنی ہو گی،شدت پسندی کے خلاف آوازوں کو بلند ہونا ہو گا .
بھارت میں کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد کشمیر میں جو جشن منایا گیا وہ مودی اینڈ کمپنی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہئے،جس طرح مسلمانوں کو ایک بار پھر مودی کے چمچوں نے ذہنی اورجسمانی اذیت کا نشانہ بنایا اس کی مذمت کرنی ہو گی،شدت پسندی کے خلاف آوازوں کو بلند ہونا ہو گا #PakvsIndia
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 25, 2021
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی شکست پر مقبوضہ کشمیر میں جشن منایا گیا۔پاکستان کی تاریخی فتح پر وادی بھر میں شہری چوک چوراہوں پر نکل آئے اور پاکستانی پرچم لہرائے۔کشمیریوں نے وادی بھر میں آتشبازی کی اور ساتھ ہی فضا ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔کشمیریوں نے ‘جیوے جیوے پاکستان‘، ’تیری جان میری جان پاکستان پاکستان‘ کے نعرے لگائے۔