مسلح افراد نے گھر گھس کر میاں بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

مسلح افراد نے گھر گھس کر میاں بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا
کوہاٹ ( پبلک نیوز) مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے میاں بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ جنگل خیل میں علی الصبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کت فائرنگ کی جس ہارون اس کی اہلیہ اور بیٹی موقع پر دم توڑ گئے۔ مبینہ ملزمان نے گھر کے اندر فائرنگ کی۔ پولیس تھانہ جنگل خیل جائے وقوعہ پر پہنچ لاشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔ واقعے کے اصل محرکات جلد سامنے لائے جائیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔