فیس بک کی اندرونی دستاویزات پر مبنی 10 ہزار سے زیادہ صفحات کی اشاعت نے کھلبلی مچا دی پبلک نیوز: فیس بک کی اندرونی دستاویزات پر مبنی 10 ہزار سے زیادہ صفحات کی اشاعت نے کھلبلی مچا دی۔ فیس بک کا اندرونی کلچر، نفرت انگیز تقاریر اور نیوز فیڈ ایلوگرتھم کیسے کام کرتا ہے، سب سامنے آگیا۔ فیس بک پیپرز کے مطابق فیس بک کی اندرونی دستاویزات سابق ملازم فرانسس ہائوگن کے ذریعے امریکی کانگریس میں جمع کروائی گئیں۔ 17 نیوز آرگنائزیشنز پر مبنی کنسورشیم نے فیس بک پیپرز حاصل کر لئے۔ فیس بک کو پتہ تھا کہ اس کے ذریعے ایتھوپیا میں تشدد کو ہوا دی جا رہی ہے مگر کچھ نہ کہا۔ انسانی سمگلنگ کے لئے پلیٹ فارم کے استعمال کے باوجود فیس بک نے کچھ نہ کیا۔ امریکہ میں 6 جنوری کو ہونے والے پرتشدد واقعات کے پھیلائو سے نمٹنے کے لئے فیس بک بلکل تیار نہ تھی۔ فیس بک کہ سابق اہلکار نے الزام لگایا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بچوں اور جمہوریت کے لئے نقصان دہ معاشرے کو تقسیم کرنیوالا ہے۔