لاہور ( پبلک نیوز) ملک بھر میں ایک روز میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 10 سے بھی کم رہی، 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 698 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ چھے پانچ فیصد رہی۔ فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 940 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42095 ٹیسٹ کیے گئے۔ 698 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ چھے پانچ فیصد رہی۔ مجموعی کیسز 12 لاکھ 69 ہزار 234 تک جا پہنچے ہیں۔ گزشتہ روز کورونا وبا میں مبتلا 9 مریض دم توڑ گئے، اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 386 ہوگئی۔ اس وقت ملک بھر میں 23 ہزار 940 افراد کووڈ کے باعث ہسپتالوں اور گھروں میں زیرعلاج ہیں، ایک ہزار 524 کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 666 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد اب تک اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 16 ہزار 908 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے بچاو کے لیے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ اب تک 3 کروڑ 58 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی۔