سردیوں میں گیس کھانے کے اوقات میں ملے گی،مصدق ملک

سردیوں میں گیس کھانے کے اوقات میں ملے گی،مصدق ملک
کراچی : وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اہلیان کراچی کو سردیوں میں گیس کھانے کے اوقات میں ملے گی، کوشش کریں گے تواتر کے ساتھ شہریوں کو گیس ملے۔ سردیوں کی آمد، اہلیان کراچی کو گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سردیوں میں گیس کھانے کے اوقات میں ملے گی، کوشش کریں گے تواتر کے ساتھ شہریوں کو گیس ملے، رات کے اوقات میں گیس کا پریشر کم ہوجائے گا۔ مصدق ملک نے کہا کہ ایس ایس جی سی کی لیڈر شپ توانائی کا پلان انڈسٹری کے ساتھ مل کر بنائے گی، انڈسٹری کو گیس کی دستیابی کے لیے 7 رکنی کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی 48 سے 72 گھنٹوں میں اپنی سفارشات دے گی ، رپورٹ کے بعد وزیر اعظم کے حکم کے مطابق اس پلان کو حتمی شکل دیں گے ۔ وزیر مملکت پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی سے کہا ہے کہ پلان بنائیں کہ کھانے کے اوقات میں گیس مل سکے ، سفارشات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملک کر فیصلہ کریں گے ، رواں سال پچھلے سال کے مقابلے میں 20 ہزار ٹن زیادہ ایل پی جی امپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک حکام کا تعاون بھی درکار ہوگا ، جن علاقوں میں گیس کی کمی کا سامنا ہے وہاں کے الیکٹرک بجلی فراہم کرے ، کل اس حوالے سے کے الیکٹرک حکام سے ملاقات کریں گے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔