پاکستان دورہ منسوخی کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ پر دباؤ بڑھنے لگا

پاکستان دورہ منسوخی کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ پر دباؤ بڑھنے لگا
پبلک نیوز: پاکستان کا دورہ کیوں منسوخ کیا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ پر دباؤ بڑھنے لگا۔ سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن اپنے ہی بورڈ کے خلاف بولنے لگے۔ ان کا کہنا ہے کہ ای سی بی کو اپنی بزدلانہ خاموشی توڑنی ہوگی۔ انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن اور پاکستان میں برٹش ہائی کمیشن کو فیصلے کا علم نہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مائیکل ایتھرٹن نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کی سابق خواتین کرکٹرز اور چیئرمین پی سی بی بھی فیصلے سے پریشان ہیں۔ اس کا حل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو اپنی خاموشی توڑنا ہو گی۔ خیال رہے کہ سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر پہلے نیوزی لینڈ بعد ازاں انگلینڈ نے پاکستان دورہ ختم کر دیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔