پبلک نیوز: پشاور کے 50 گھروں میں ڈینگی لاروا کی تصدیق، 28 نئے مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آ گئے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق 50 گھروں کے 92 کنٹینرز میں پانی کا تجزیہ کرنے پر لاروا پایا گیا۔ مجموعی طور پر 2831 گھروں میں پانی کے 3472 کنٹینرز کا معائنہ کیا۔ پشاور: گھروں میں ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے سپرے کیا گیا۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے 16 یونین کونسلز کے علاقوں کا دورہ کیا۔ مختلف علاقوں میں ڈینگی کے 102 ٹیسٹ کیے۔ 28 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت آئے۔ دوسری جانب پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 73 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور سے ڈینگی کے 60 مریض رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی سے 11 جبکہ ملتان اور نارووال سے ڈینگی کا ایک 1 مریض رپورٹ ہوا۔ سیکرٹری عمران سکندر کے مطابق رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 992 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 824 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 66 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 48 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے گنگارام میں 12، میو ہسپتال میں 5 جبکہ فاطمہ میموریل ہسپتال، جناح اور ڈاکٹرز ہسپتال میں ڈینگی کے 3 تین مریض داخل ہیں۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال، ایور کئیر، فاروق ہسپتال، جنرل ہسپتال، گلاب دیوی ہسپتال، حمید لطیف، عمر ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں ڈینگی کے 2 دو مریض داخل ہیں۔ عمران سکندر کا کہنا ہے کہ لاہور کے سینٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال، گھرکی ہسپتال، لائف لائن، مسعود ہسپتال، شالیمار ہسپتال اور یورنیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 17 مریض داخل ہیں۔ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 7، بینظیر بھٹو ہسپتال میں 6، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 3 اور واپڈا ہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی کا 1 مریض داخل ہے۔ ڈینگی کا 1 کنفرم مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں بھی داخل ہے۔ سیکرٹری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مون سون کے دوران ڈینگی سے بچاؤ کے لیے شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 353,737 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 81,409 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گزشتہ روز پنجاب بھر میں 140 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 6,007 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 3,441 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔ لاہور میں 69 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔