وزیر اعظم سے جہانگیر ترین گروپ کی ملاقات آج ہو گی

وزیر اعظم سے جہانگیر ترین گروپ کی ملاقات آج ہو گی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کی ملاقات طے پا گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف ترین گروپ کی ملاقات آج ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے ترین گروپ کی ملاقات کل شام چار بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گی۔ تحریک انصاف ترین گروپ کے ارکان قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی پر مشتمل 33 ممبران کا وفد ملاقات کرے گا ۔

وفد میں 10 کے قریب ایم این ایز اور 23 ایم پی ایز شامل ہوں گے۔ ترین گروپ وزیراعظم کو ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔ وفد جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی سے متعلق بھی حقائق سامنے رکھے گا۔ وزیراعظم اور ترین گروپ کی ملاقات میں جہانگیر ترین شامل نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ ترین گروپ نے ملاقات کی درخواست کی تھی جووزیر اعظم نے قبول کر لی۔ ملاقات کے حوالے سے جہانگیر ترین کا مؤقف بھی سامنے آ گیا۔ جہانگیر ترین نے مؤقف دیا ہے کہ وزیر اعظم سے میری نہیں بلکہ میرے گروپ کی ملاقات ہو رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔