ویب ڈیسک: محبت کو ایسا جذبہ قرار دیا جاتا ہے جو انسان کو اپنا آپ بھلا دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں محبت کے نام پر کئی کہانیاں سننے کو ملتی ہیں۔اب لوگ محبت کے جذبوں کو باقاعدہ طور پر استعمال کرتے ہیں اور ان سے فائدہ بھی اٹھاتے ہیں۔ ایسا ہی چین میں ایک شخص نے کیا۔ اس نے ایک ہی وقت میں متعدد خواتین سے محبت کا ڈھونگ رچایا اور ان سے فراڈ کے ذریعہ لاکھوں ڈالرز بٹور لیے۔ محبت کا جھانسہ دے کر خواتین کو لوٹنے والا فراڈیہ عاشق کر لیا گیا. چینی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق زینگ نے محض دو سال کے عرصہ میں درجنوں خواتین کو پیار کا جھانسا دیا اور ان سے لاکھوں ڈالر بٹورے۔ یہ اوباش کبھی بھی نہ پکڑا جاتا لیکن اس کی قسمت کہ ایک خاتون نے گزشتہ ماہ پولیس سٹیشن میں اس کے خلاف رپورٹ درج کرا دی۔ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اوباش نے خاتون کے ساتھ بوائے فرینڈ کا ناٹک کر کے 1.3 ملین ڈالر ہڑپ لیے۔ زینگ خود کو مشہور شخصیت کا بیٹا بتا کر بھاری قیمت کا تقاضہ کیا کرتا تھا۔ 2019 میں اچھا لگنے پر وہ اوباش کے قریب ہوئی اور اس کی محبت کے جھانسے میں آ گئی۔چینی شہری نے صرف ایک ہی عمارت میں کم و بیش چار معاشقے قائم کر رکھے تھے جبکہ پولیس نے بتایا ہے کہ اس کے علاوہ بھی زینگ کے 20 اسکینڈلز کا انکشاف ہوا ہے۔