وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 3 کی بجائے 4 دنوں کی چھٹیاں منظور کی ہیں ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب شوال کی رویت دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو طلب کرلیا گیا ہے،اسلام آباد وزارت مذہبی امور میں ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔عیدالفطر پر سوموار 2 مئی سے 5 مئی تک سرکاری تعطیلات کا اعلان pic.twitter.com/uFe1iqAIQN
— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 26, 2022
اسلام آباد: عید الفطر پر سوموار 2 مئی سے 5مئی تک سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے، عید الفطر پر سوموار 2 مئی سے 5مئی تک سرکاری تعطیلات ہونگی۔وفاقی حکومت کی جانب سے 2 مئی سے 4 مئی تک چھٹی کی سمری بھجوائی گئی تھی۔