انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر

(ویب ڈیسک )  سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل  کٹ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ساوتھ ایسٹ اشیاء مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے۔ آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگ گئے۔

 ذرائع کے مطابق  فائبرآپٹیکل کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا،  فائبر اپٹیکل کیبل انڈونیشیا کے قریب کٹ گئی تھی۔

آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

ذرائع پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ  مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے، مشرقی سمت سے آنیوالی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔