گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
پبلک نیوز: گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں کے لئے بادل برسنے کی نوید، محکمہ موسمیات نے کل سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کل شام اور رات سے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی۔ کل سے یکم ستمبر کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔ گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارش متوقع ہے۔ کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ اور وزیرستان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اور خرمنگ) میں وقفہ وقفہ سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 29 اگست کی رات سے 31 اگست کے دوران دیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مظفر آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 30 اگست سے یکم ستمبر کے دوران ٹانک ،کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر،لیہ، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، خا نیوال، ملتان میں بارش متوقع ہے کوہلو، لورالائی ، بارکھان، ژوب، مو سی خیل، کو ئٹہ ، ز یا رت اور قلات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بارش کے باعث شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا ہوگی جبکہ آندھی کے باعث نقصان کا خدشہ ہے۔ پیر اور منگل کو تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔