رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین نامزد، ذرائع وزیراعظم ہاؤس

رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین نامزد، ذرائع وزیراعظم ہاؤس
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین کون ہوں گے؟ وزیراعظم نے عمران خان نے اسد علی اور رمیز راجہ کو بورڈ آف گورنر کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجہ پی سی بی الیکشن میں مضبوط امیداوار ہوں گے جبکہ بورڈ آف گورنر چند روز میں الیکشن سے نئے چئیرمین کا انتخاب کرے گا۔ احسان مانی نے عہدے میں میں توسیع لینے سے معذرت کر لی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان مانی کے فیصلے کی تصدیق کر دی۔ ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ سابق کپتان رمیز راجہ نئے چیرمین ہوں گے۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کے متعلق ابھی کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔