خیبرپختونخوا میں بھی شہبازگل کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

خیبرپختونخوا میں بھی شہبازگل کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف خیبرپختونخوامیں بھی بغاوت کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ شہبازگل کے خلاف مقدمہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو منیر احمد کی مدعیت میں درج کرایا گیا ہے، اور مقدمے میں شہبازگل پر بغاوت کا الزام عائد کرتے ہوئے سازش اور بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں بغاوت اور سازش کی دفعات 120 بی، 124اے، 131 ، 135 اے، 505 اور 500 اے شامل کی گئی ہیں۔شہباز گل کے خلاف پہلے ہی اسلام آباد اور کراچی میں بغاوت کے مقدمات درج ہیں۔ اسلام آباد میں درج مقدمہ اس وقت زیر سماعت ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم نے جس افسر کو اختیار دیا ہے، ان کو بتایا ہے کہ کوئی بھی شخص جو اداروں کے خلاف بات کرتا ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، ہم نے ایڈیشنل کمشنر کو اختیار دیا ہے کہ وہ بغیر سیاسی وابستگی کے، کسی بھی ایسے شخص کے خلاف مقدمہ درج کریں، جو عدلیہ، فوج یا دیگر ریاستی اداروں کے خلاف بات کرتا ہے۔ دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سمیت دیگر رہنمائوں کے خلاف بھی تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں . سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں. پشاور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو منیر احمد کی مدعیت میں پولیس تھانہ چھائونی ڈی آئی خان میں مقدمات درج کئے گئے ہیں. ایف آئی ارز میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات120B 506 .124 A .500 A .505. 109.153.131.153A.108.131.153H کے تحت درج کی گئی ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔