خیبرپختونخوا حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر عمل سے انکار

خیبرپختونخوا حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر عمل سے انکار
خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل درآمد سے انکار کردیا. ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے اقدام سے آئی ایم ایف معاملات متاثر ہو سکتے ہیں، وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خط دیا جس کی کاپی آئی ایم ایف کو بھی ارسال کردی گئی. خط کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر سرپلس بجٹ نہیں چھوڑ سکتے، ایم او یو پر دستخط کا فیصلہ عظیم تر قومی مفاد میں کیا تھا لیکن وفاقی حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل درامد نہیں کیا. تیمور جھگڑا کے مطابق سابق فاٹا کے فنڈز نہیں ملے، 60لاکھ رہائشی ہیلتھ انشورنس سے محروم رہے، پن بجلی ٗگیس اوردیگر معاملات پر بھی خاموشی اختیار کی گئی ہے، مجموعی طورپر وفاق کی جانب سے 100ارب کے بقایاجات واجب الادا ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔