صارفین کیلئےبُری خبر،بجلی کےپری پیڈ میٹرز لگانےکافیصلہ

صارفین کیلئےبُری خبر،بجلی کےپری پیڈ میٹرز لگانےکافیصلہ
کیپشن: بجلی صارفین پر 46 ارب کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے، جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتا ہے، اسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ بجلی چوری سےہونے والا نقصان گزشتہ سال سےکم ہو، بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کم کرنےکےلیےاقدامات کر رہے ہیں، بجلی صارفین کو سہولیتیں دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ریلیف کو عام آدمی تک پہنچایاجائےگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، 45 ارب کا ریلیف ہرصارف تک پہنچایا جائے گا۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کیپسٹی پیمنٹ روپے کی قدر کم ہونے سے دگنی ہوگئی، ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حدتک کم ہوجائیں گی۔

بجلی صارفین پر 46 ارب کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل

دوسری جانب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین پر 46 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی گئی، صارفین پر بوجھ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ڈالا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اپریل تا جون تین ماہ کے لیے مانگا گیا ہے،کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ٹرانسمیشن اور ڈسٹربیویشن کی مد میں 10 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی درخواست ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں 14 ارب روپے دیگر مد میں وصول کیے جائیں گے۔

نیپرا آج تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کرے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین کے لیے مانگا گیا ہے۔ 

Watch Live Public News