کراچی میں بارشوں کاطوفانی سپیل، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

کراچی میں بارشوں کاطوفانی سپیل، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا
کیپشن: karachi rain
سورس: web desk

ویب ڈیسک: کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، ملیر، گلشن حدید، اسٹیل ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بادل برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق مون سون کا طوفانی اسپیل کراچی پہنچ گیا، مختلف علاقوں میں دھواں دھار بارش ہوئی، ملیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، دن بھر  حبس کے بعد موسم خوشگوارہوگیا،گلشن حدید، پپری، شاھ ٹاؤن، گڈاپ، شاہ لطیف ٹاؤن میں تیز بارش، اسٹیل ٹاؤن، بھینس کالونی اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔

محکمہ موسمیات نے  آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان کی پیش گوئی کی گئی تھی ، جس کے سبب کراچی سمیت سندھ بھر میں 26 سے 29 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

کیرتھر رینج اوربلوچستان کے پہاڑی سلسلے پر بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے،موسلا دھار بارش کے باعث سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں، سمندر میں اس دوران طغیانی رہے گی لہٰذاماہی گیر اس دوران محتاط رہیں۔

کراچی میں بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے اور بلدیہ عظمیٰ کے تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Watch Live Public News