رانا شمیم کا بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے کیے جانے کا انکشاف

رانا شمیم کا بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے کیے جانے کا انکشاف

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گلگت بلستان کی سپریم کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔

فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک اخباری تراشہ شیئر کیا اور اس کے ساتھ ایک کیپشن بھی لکھا۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا، نئے انکشافات نے ایک بار پھر شریف فیملی کو سسیلین مافیا ثابت کیا۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کیسے مافیا کی طرح عدالتوں، اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ رانا شمیم ن لیگ وکلا ونگ کے عہدیدار تھے یہ بات ان کا صاحبزادہ TV پر تسلیم کر چکا ہے۔ یہ بہت بڑا انکشاف ہے کہ اب Affidavit بھی نواز شریف نے اپنی موجودگی میں عدلیہ پر حملہ کرنے کے لئے تحریر کروایا ہے۔ اسی لئے تو انکو گارڈ فادر کہا گیا تھا۔ رسی جل گئی ہے مگر بل نہیں گیا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔