سال 2022 میں کونسی ویڈیوزوائرل ہوئیں؟

سال 2022 میں کونسی ویڈیوزوائرل ہوئیں؟
پورا سال شوبز شخصیات اور سیاستدانوں سمیت دیگر افراد کی ایسی ویڈیوز کلپس بھی وائرل ہوتی رہیں کہ جنہیں دیکھ کر شائقین پورا برس بےحد محظوظ ہوتے رہے ہیں ۔ آجکل کے برق رفتار دور میں سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے اور اسی لئے سوشل میڈیا کے اس دور میں کئی لوگ صرف چند سیکنڈز کی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد راتوں رات ہی اسٹار بن جاتے ہیں ، سال 2022 میں بھی چند افراد کی ایسی ہی ویڈیوز کلپس وائرل ہوئیں ہیں کہ جس کے بعد وہ اسٹار بن گئے ۔ ہم کچھ ایسی ہی ویڈیوز کی فہرست دے رہے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر سال بھر لوگ لطف اندوز ہوتے رہے ہیں ۔ اداکارہ آمنہ میزبان و ماڈل اداکارہ آمنہ ملک نے مارچ میں اپنی ایک ویڈیو میں کسی بھی ہدایت کار ، اداکارہ ،اداکار یا کسی بھی پروڈیوسر کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں صرف ثنا جاوید ہی نہیں کئی اداکارائیں بھی ان کی طرح ’بد تمیز‘ ہیں ۔
میک اپ آرٹسٹ و ماڈل نادیہ حسین ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے ایک پروگرام میں نئی نسل کی ماڈلز کو ’ان پڑھ‘ اور اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھنے کا طعنہ دیا تھا ، جس پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا ملک چھوڑنے کا اعلان مذہبی اسکالر مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری بیوی دانیہ ملک کی جانب سے سنگین الزامات عائد کیے جانے کے بعد مئی کے وسط میں ہی ملک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی ۔
ان کی مذکورہ ویڈیو کے 3 ہفتوں بعد ہی وہ جون میں انتقال کر گئے تھے ۔ اداکارہ عائشہ عمر سینیئر اداکار و میزبان نعمان اعجاز کو اداکارہ عائشہ عمر سے پروگرام کے دوران ’جنسی ہراسانی‘ کے معاملے پر نامناسب انداز میں سوال کرنے کی ویڈیو اپریل میں وائرل ہوئی تھی ، جس پر نعمان اعجاز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
ناروے کے ڈانسرز کا ’کنا یاری‘ پر رقص کی ویڈیو وائرل کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور بلوچی گانے ’کنا یاری‘ پر یورپی ملک ناروے کے ڈانسرز کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور لوگوں نے ان کی تعریفیں بھی خوب کی تھیں، بعد ازاں مذکورہ ڈانسر گروپ پاکستان کے دورے پر بھی آیا تھا۔
میزبا ن ندا یاسر ندا یاسر کی جانب سے جون میں ایک مرد مداح کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا ۔
بچے کو تھپڑ مارنے کی خاتون رپورٹر کی ویڈیو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رپورٹنگ کے دوران شرارتیں کرنے والے لڑکے کو خاتون رپورٹر کی جانب سے تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور لوگوں نے رپورٹر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ بلوچستان میں سیلاب سے تباہی جولائی میں صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کی ویڈیوز وائرل رہیں ، وہ پہلا صوبہ بنا تھا کہ جہاں بارشوں اور سیلاب نے مظالم ڈھائے تھے ۔ سیلاب کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں سے متعدد ویڈیوز سامنے آئیں، جنہیں دیکھ کر اہل دل آبدیدہ ہوگئے تھے سیلاب سے متاثرہ ماں کی 8 بچوں میں روٹی تقسیم کرنے کی ویڈیو رواں برس سندھ میں آنے والے سیلاب کے بعد اگست میں سندھ کے شمالی ضلع لاڑکانہ کی ایک ماں کی جانب سے 2 روٹیوں کو 8 بچوں میں تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، جس کو دیکھ کر لوگ اشکبار ہوگئے تھے ۔ خیبرپختونخوا کے علاقے کوہستان میں سیلاب کے دوران پھنس کر مدد کا انتظار کرنے والے 4 دوستوں کی تصویر اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جو بعد ازاں سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی تباہیوں کے بعد ستمبر میں خیبرپختونخوا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے جرمنی سے گھومنے کے لیے آنے والے سیاحوں کے ساتھ جرمن زبان میں بات چیت کی تھی اور ان کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔ ستمبر میں سوشل میڈیا پر سیلاب متاثرہ ایک بچی کی ویڈیو نے لوگوں کے ضمیر کو جنجھوڑا تھا، مذکورہ ویڈیو میں بچی اپنے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیے جانے کا شکوہ کرتی دکھائی دی تھیں۔ اداکار احمد علی اکبر کی جانب سے میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ کو ہم ایوارڈز کی تقریب میں تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو ستمبر میں خوب وائرل رہی تھی ۔
’میرا دل یہ پکارے آجا‘گانے پر ڈانس کی ویڈیو ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ’اوئے عائشہ‘ کے نام سے ویڈیوز بنانے والی عائشہ عرف مانو نے اکتوبر میں شادی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ریمکس پر منفرد انداز میں ڈانس کرکے جہاں شادی کی تقریب میں مہمانوں کو محظوظ کیا تھا ، وہیں ان کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی اور وہ اسٹار بن گئیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔